برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو کی تیاریوں کی خبروں نے برطانوی شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کو تشویش ہےکہ انٹرویو میں میگھن شاہی محل پر نسلی اور صنفی تعصب کے الزامات لگائیں گی جب کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ رنجش کا معاملہ بھی عوامی بحث کا حصہ بنے گا، جس سے شاہی خاندان کے وقار کو ٹھیس پہنچے گی ۔
خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ دنوں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان تھا۔ شاہی جوڑے کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکہ میں زندگی بسر کریں گے۔
واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد سے شاہی جوڑا اور برطانوی شاہی خاندان دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی نظروں میں ہے۔
ملکہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں کو کہا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ ہی اپنا سفر جاری رکھیں تاہم وہ اور ان کا خاندان ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدہ نئی زندگی کی خواہش کو سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔