حیرت انگیز پی او وی طرز ویڈیو میں دو روسی سیکوئی لڑاکا جیٹوں کا ایندھن بھروانے کا انوکھا نظارہ دیکھنے میں آیا
حال ہی میں یہ منظر مشاہدے میں آیا جس میں دو روسی لڑاکا جیٹ طیاروں کو ٹریننگ کے دوران فضا میں ایندھن بھرواتے ہوۓ دکھایا گیا۔ کاک پٹ سے فلمائی جانے والی اس ویڈیو کو اتوار کے روز ایک چینل پر نشر کیا گیا جس میں دونوں لڑاکا جیٹ طیارے فضائی ٹینکر سے 20 میٹر سے بھی کم کی دوری برقرار رکھتے ہوۓ فضا میں ایندھن بھرواتے دکھائی دیے۔