انڈونیشیا کے ساحلی علاقے پر بحیرہ بانڈا میں3۔7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ-ابھی تک سونامی کے سلسلے میں کوئ انتباہ جاری نہیں کیا گیا- امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا سے 319 کلو میٹر دور بحیرہ بانڈا میں آیا -زلزلے کا مرکز 205 کلو میٹر کی گہرائ میں تھا- ابتدائ طور پرزلزلے سے قریباً ساڑھے چار لاکھ افراد پر مشتمل گنجان آباد علاقے میں جانی اور مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں
