امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس گوگل، فیس بک اور ٹویٹر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر نے لوگوں کے لیے مجھے فالو کرنا مشکل بنادیا ہے اور گوگل میری حکومت روکنے کے لیے کام کررہا ہے یہ کمپنیاں ڈیموکریٹکس کی حامی ہیں اور ری پبلکنز کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ لہذا وہ اس معاملے پر ضابطۂ اخلاق متعارف کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ریپبلکنز اور قدامت پرستوں کے بارے میں تعصب رکھتا ہے جب کہ وہ ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔
