صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی فوج کے لئے جدید اسلحے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں اور ساتھ ہی انھوں نے اس امید کا اضافہ بھی کیا کہ شائد انھیں اس جدید اسلحے کے استعمال کی کبھی ضرورت نہ پڑے-تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی اس بات کا کیا یہ مطلب لیا جائے کہ اب امریکہ کی دوسرۓ ممالک پربمباری کی بھوک مٹ گئی ہے؟
جنوبی کوریا میں اوسان ائیر بیس پرانھوں نے امریکی سپاہیوں ملاحوں اوربحری جہازرانوں سے بات کرتے ہوئے کہا
ہم مکمل طور پر خود کو سنوار اور بہتر بنا رہے ہیں-ہم نے زیادہ جدید نیو کلیر اسلحہ بنا لیا ہے لیکن ہم کبھی بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہتے” اگرچہ ٹرمپ اپنی اس بات پر بار بار زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اسلحے کا استعمال نہیں چاہتے لیکن ان کے حالیہ چند اقدامات نے یورپ میں نیو کلیائی جنگ سے متعلق سوالات اٹھا دئے تھے
