چین نے امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں-ہانگ کانگ میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں بھڑکے ہوئے مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور پارلیمینٹ کا گھیراؤ بھی کیا- منگل کے روز ہانگ کانگ میں ہونے والےان مظاہروں میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی پربیجنگ میں ہانگ کانگ، مکاؤافئیرآفس نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ یہ ممالک ان احتجاجی مظاہروں پر رائے زنی اور ان کی پشت پناہی نہ کریں
