ماسکو ہر سال اقوام متحدہ میں نازی ازم کے خلاف ایک قرارداد جمع کرواتا ہے اور ہر سال امریکہ اور یوکرین اس قرارداد کے خلاف حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں- امریکہ کوچاہئے کہ وہ نازی شان وشوکت کے خلاف ماسکو کا ساتھ دے –روسی سفیر نے ان خیالات کا اظہارنیشنل انٹرسٹ میگزین کے لئے لکھے گئے ایک مضمون میں کیا-اناطولی انٹونوو نے مزید لکھا کہ” ہم انسانی تاریخ کی اس خونی جنگ کا لقمہ بننے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں-اس جنگ میں صرف سوویت یونین کے ہی ستائیس ملین لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے
