ترکی کو میزائل سسٹم کا حصول مہنگا پڑے گا اور امریکا کی ناراضی کی وجہ بنےگا کیونکہ امریکا نے ترکی کو روس ساختہ ایس -400 اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم لینے سےروکا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے 100 امریکی ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور ساتھ ہی ایف 35 پروگرام میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی ہے
امریکی حکام نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایف 35 طیارے ایس 400 سسٹم کے قریب ہوں کیونکہ انہیں خدشہ ہےکہ اس سے روسی ماہرین ایف- 35 کی کمزوریاں جاننے کے قابل ہوجائیں گے۔ ترک کمپنیاں جہازوں کے 937 پرزے تیار کرتی ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ مال بردار جہاز جمعہ کے روز دارالحکومت انقرہ کے ایک ائیربیس پر پہنچا
