امریکہ یورپی یونین کے ادائیگیوں کے متبادل نظام کوہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرے گا تا کہ دنیا کی نظریں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے ہٹائی جاسکیں-جنوری میں ہونے والے فرانس،برطانیہ اور جرمنی کے مابین معاہدے کے تحت امریکی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے یہ ممالک ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ادائیگیوں کے متبادل ذرائع استعمال کریں گے-جبکہ امریکہ نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہےاور جواباًیورپی یونین فنانشیل سیٹلمینٹ میکانزم پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے