امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو ’دفاعی کارروائی‘ کرتے ہوئے اس وقت ایرانی ڈرون مار گرایا جب وہ امریکی بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آگیا۔ جب کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایرانی ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں
یاد رہے کہ ایران نے کچھ روز قبل اپنی فضائی حدود کی حلاف ورزی پر امریکہ کا بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون مار گرایا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔