ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے-ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ اس تناؤ کو 2020الیکشن میں اپنی جیت کے لیے نعرے کے طور پر استعمال کریں گے-ٹرمپ انتظامیہ میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ایران پر جغرافیائی اور سیاسی اعتبار سے گہری نظر رکھتی ہے- سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور نیشنل سیکورٹی کے مشیر جان بولٹن جیسے لوگ تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں.اس لیے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملکی سطح پر سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ایران کا ہوا کھڑا کیا جائے گا
