ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں تہران اور لندن کے مابین جاری صف بندی کا ذمہ دار واشنگٹن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی سخت کوشش کررہا ہے۔
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ڈرون کے گرنے کے بعد ایران کے خلاف فضائی حملہ کالعدم قرار دیا تو ، واشنگٹن میں جنگی جنونیوں نے برطانیہ کا رخ کیا ،جو واضح طورپر برطانیہ کو جنگ کی”دلدل میں گھسیٹنے” اور امریکہ، اس کے اتحادیوں اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھانے کے خواہاں تھے۔
