چیننے سورج کی روشنی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ کے ایک اور طیارے موزی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی ہوائی جہاز کمپنی نے بغیرپائلٹ طیارے کا تجربہ ڈی ڈنگ کاؤنٹی ایئرپورٹ پر کیا۔یہ طیارہ8 ہزار میٹر کی بلندی پر 12 گھنٹے تک رات میں پرواز کرسکتاہے، جس کے لیے اسے صرف 8گھنٹے تک چارج کرنا پوتا ہے-