روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ستمبر میں ولادیووستوک میں منعقدہ ایسٹرن اکنامک فورم میں دوبارہ منتخب ہونے والے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے۔
جمعرات کے روز دونوں رہنماؤں نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بات چیت کی جو شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سربراہی اجلاس2019 کی میزبانی کر رہا ہے۔پوتن اور مودی نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں فوج ، خلائی اور جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون بھی شامل ہے۔
پوتن نے کہا ، “میں اس سال ستمبر میں ولادیووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں بطور مہمان خصوصی آپ کو مدعو کرنا چاہتا ہوں
