تہران نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خلیج فارس سے دوررہے جہاں امریکہ ایران مخالف عسکری قوت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ، اور یہ بھی کہا ہے کہ خطے میں غیر قانونی طور پر موجود جہازوں سے تنازعات بڑھ جاتے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ، علی رضا تنگسیری نے اتوار کے روز خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ، “خلیج فارس کے پانیوں میں صہیونیوں کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی موجودگی سے جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔
ایران اور برطانیہ کے متعدد پراسرار ٹینکر حملوں اور ایک دوسرے کےجہازوں پر قبضے سے خلیج فارس میں کشیدگی بڑھ جانے کے بعد ، اسرائیل نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف امریکہ کےزیرقیادت اتحادی فوجوں کو رضاکارانہ طور پر جاسوسی اورفوجی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اسرائیل نے گذشتہ ماہ انتباہ کیا تھا کہ وہ ایران کی جانب سےکسی بھی غلطی کی صورت میں ایران پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے
تہران نےاس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس حملے کا مطلب ہے کہ”اسرائیل کی عمر کا صرف آدھا گھنٹہ ”باقی رہ گیا۔
