ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے اتحادی خلیج فارس میں اسلحہ کے ڈھیر لگا کرعلاقے کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہاں امریکہ کی زیرقیادت بحری فوج بھیجنے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
ظریف نے پیر کے روز قطر کے دورے کے دوران کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی نے خلیج فارس کےآس پاس کے ممالک کی سلامتی کو مجروح کیا ہے-یہ خطہ کے لئے ایک میچ باکس بن گیا ہے جو کبھی بھی بھڑک اٹھے گاکیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسے ہتھیاروں سے بھر رہے ہیں ،
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی عہدے دار واشنگٹن اوراس کے سعودی عرب جیسے اہم اتحادیوں پر شام میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں کے مختلف گروہوں کی تربیت اور اسلحہ کے ذریعہ مشرق وسطی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
