واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارتی تنازعہ سے بظاہر عام امریکیوں کے لیےچین کا نام ایک خوف بن چکا ہے، کیونکہ پچھلے سال کے مقابلہ میں ، ایک نئی رائے شماری میں چین کے متعلق منفی رویے رکھنے والوں کی تعداد 13 فیصد بڑھ گئی ہے۔
پیو ریسرچ سنٹر کے منگل کو شائع ہونے والے سروے کے مطابق ، 60 فیصد امریکی شہری چین کے بارے میں عموما ناپسندیدگی رکھتے ہیں درحقیقت امریکیوں کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والی چیز چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ہے – کیونکہ 80 فیصد لوگ جو واشنگٹن میں ہونےوالی بیان بازی پر ردعمل دیتے ہیں اسے امریکہ کے لئے خطرہ قرار دیتے ہیں ۔
