برطانیہ کی جانب سے ایرانی جہاز کو روانگی کی اجازت دے کر تہران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کرنے کی کوششوں پرایک سفارتی بم برساتے ہوئے امریکہ نے جبرالٹر میں مقبوضہ ایرانی آئل ٹینکر پرقبضہ جاری رکھنے کی آخری لمحے میں کوشش کی- ۔
جمعرات کو امریکی محکمہ انصاف نے اپنے آپ کواس ہائی پروفائل کیس کا حصہ بنا لیا- ایک سرکاری ترجمان نے مقامی میڈیا کوتصدیق کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے درخواست کی ہے کہ جبرالٹر عدالت نے سپرٹینکر گریس 1 کو پکڑے رکھنے کا حکم دیاہے- جنوبی اسپین کاچھوٹاسا برطانوی مقبوضہ علاقہ آج صبح جہازچھوڑنے کے لئے تیار تھا ، لیکن امریکی اقدام نے مؤثر طریقے سے رہائی جمعرات کی شام تک ملتوی کردی
