اسرائیلی ڈیفنس فورس نےایران اور اس کی ‘ساتھی ریاستوں’ کے خلاف حملے جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے ، ایک ہی دن میں شام ، لبنان اور عراق میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے تہران نے خطے میں ایران کی موجودگی کو ختم کرنے کی اسرائیل کی تیز تر کوششوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ
“یہ پاگل آپریشن صیہونی حکومت کی قطعی آخری جدوجہد ہیں۔”
قاسم سلیمانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ایران کی قدس فورس کے سربراہ پر الزام عائد کیاہے کہ انھوں نے ذاتی طور پر اسرائیل پر ’قاتل ڈرونز‘ کی بوچھاڑسے حملہ کرنے کی سازش وضع کی ۔
ہفتے کے آخر میں شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اس وقت کشیدگی شدت اختیار کرگئ جب ایران پر پراکسی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے آئی ڈی ایف کی طرف سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اگرچہ شام کا دعویٰ ہے کہ اس نے زیادہ تر میزائلوں کو گرادیا ہے ۔اسرائیل نے قبل از وقت حملے کو کامیاب قرار دیا ہے ، اور ایک دھندلایا ہوا ویڈیو ثبوت کے طور پر جاری کردیاہے۔
