بیجنگ نے متنبہ کیا ہے کہ اگرامریکہ چینی مصنوعات پرمحصولات بڑھاتا جائے گا تو چین بھی اپنی معیشت کے تحفظ کے لئے نئے اقدامات کرے گا۔ پیر کے روزچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نئے امریکی نرخوں کی پوری طرح مخالفت کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ عقلیت پسندی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا کیونکہ”بات چیت کے راستے بند کردینے سے” موجودہ تعطل کو حل نہیں کیا جاسکے گا۔