سعودی عرب کے تیل اور گیس کے ذخائر پر ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملوں کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ بڑھ گئی کیونکہ سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ سرمائے کی طرف ہو گیا۔ان حملوں سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی پانچ فیصد تک منقطع ہوگئی۔
پیلی دھات کی قیمت کھلی مارکیٹ میں 1.2 فیصد بڑھ گئی ، فی اونس 1،506ڈالر تک جا پہنچی ۔ سونا اب 23 اگست کے بعد سے فی یوم بڑے اضافے کے راستے پر گامزن ہے۔
جمعہ کو گولڈ سپورٹ ایس پی ڈی آر گولڈ ٹرسٹ ایکسچینج ٹریڈ فنڈ 0.82 فیصد کم ہوکر $ 140.15 پر بند ہوا ، جمعہ کے روز 874.51 ٹن ہولڈنگ رہی۔
اوانڈا کے تجزیہ کار جیفری ہیلی نے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی تیل پلانٹس پر حملوں کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا رخ اسٹاک مارکیٹ سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کی طرف ہو گیا ہے۔
