محمد بن سلمان کا ایران کی جانب سے تیل کی قیمتوں کو ’ناقابل تصور اونچے داموں پر بھیجنے کے بارے میں حالیہ تبصرہ اس سے پہلےاتنا مضحکہ خیز نہیں لگا ہوگا جتنا یہ اب کی بار لگا ہے۔
محمد بن سلمان کو جب بھی ایران کی جانب سے کسی خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ اکثرغیر سنجیدہ گفتگو میں مصروف کرنے لگتے ہیں ، مگر حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس دفعہ کوئی اہم بات ضرورہے۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ کون سے ناقابل تصور مہنگے دام ہیں جو وہ تجویز کررہے ہیں کیا سو ڈالر فی بیرل؟ یا تین سوڈالر فی بیرل اور اگر دنیا میں تیل کی قیمتیں واقعی اتنی بڑھ گئیں تو دنیا کیسی ہوگی؟
سعودی آرامکو کے تیل کی تنصیبات پر حالیہ ڈرون حملوں کی بڑی حد تک ذمہ داری ایران سے منسوب کی گئی ہے جن کی وجہ سے 5.7 ملین بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوئی – اور چاہے حوثیوں نے ان کی ذمہ داری قبول کرلی ہو۔ یہ حملہ اس بات کا ثبوت تھا کہ ایران کے پاس سعودی تیل کے ڈھانچے کے مرکز پر حملہ کرنے کے ذرائع موجود ہیں اور ، ایک یک طرفہ جنگ میں ، یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ ان تنصیبات پر حملہ کہیں زیادہ تباہ کن ہوسکتا ہے۔ اوراس منظر نامے میں ، ان 5.7 ملین بیرل یومیہ کو مستقل طور پر آف لائن کیا جاسکتا ہے – عالمی سطح پر تیل کی صنعت انتہائی غیر یقینی صورتحال میں رہ جائے گی ۔
