روسی وزارت خارجہ نے ایک طعنہ انگیز بیان میں کہا کہ روسی قانون ساز سے ایف بی آئی کی تفتیش ایک غیرمعمولی کارروائی ہے جس سے ماسکو میں سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا وائٹ ہاؤس اپنے قومی سلامتی کےاداروں کے کنٹرول میں ہے؟
روسی رکن پارلیمنٹ ، انگا یومشیفا کو ایف بی آئی نے اس وقت پوچھ گچھ کے لئے روک لیا جب وہ سالانہ فورٹ راس ڈائیلاگ فورم میں حصہ لینے کے لئے جارہی تھیں۔ وزارت نے بتایا کہ یہ ایک روسی عہدے دار کو نشانہ بنانے والا “تازہ ترین دشمنانہ اقدام” تھا جس سے دونوں ممالک کے مابین پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔
اس سے ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے: کیا امریکی حکام کی اپنے بیانات کے برخلاف ، بات چیت کو معمول پر لانے کی خواہش نہیں ہے ، یا وہ قومی سلامتی کے اداروں کے کاموں پر قابو پانے سےقاصر ہیں؟
واضح رہے کہ یہ فورم ان مقامات میں سے ایک ہے جہاں روسی اور امریکی افسران ایک دوسرے سے براہ راست بات کر سکتے ہیں اور اختلافات کو ختم کرسکتے ہیں ۔ لہٰذا روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یوماشیوا کی نظربندی کو ماسکو میں واشنگٹن کی سیاسی قوتوں کے ذریعہ “ایک اشتعال انگیزی” سمجھا گیا ہے جو اصلاح کی تمام کوششوں کے خلاف ہے
