پیپل بینک آف چائنا نے گزشتہ ماہ اگست میں اپنے سونےکےذخائرکو 62.45 ملین اونس (1،951 ٹن) سے 62.64 ملین اونس (1،957 ٹن) تک بڑھایا تھا ، جس سے اس سال اس کا سونے کا ذخیرہ 100 ٹن سے زیادہ ہوگیا ہے۔ کم شرح نمو میں سکوک کی قدر نے چھ سال کی بلند ترین سطح کو چھوا، کیونکہ سست ترقی ، امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ اور شرح نمومیں کمی نے سرمایہ کاروں کی جانب سے سکوک کی مانگ کی حوصلہ افزائی کی۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے قیمتی دھاتوں کے تجزیہ کار سوکی کوپر نے کہا ہےکہ ممکنہ طور پر حفاظتی پالیسیاں اور جیو پولیٹیکل خدشات کے تقاضوں میں اضافے کے تحت سرکاری خریداری جاری رہے گی۔
سنگاپور میں مقیم اوورسیر چینی بینکنگ کے ماہر اقتصادیات ، ہووے لی نے بلومبرگ کو بتایا کہ”امریکہ کے ساتھ کشیدگی پر مبنی تعلقات کو دیکھتے ہوئے ، چین کو ڈالر کی بڑی رقم کے مقابلے میں ایک متبادل کی ضرورت ہے ، اور سونا اس کام کے لیے بہترین ہے۔اورچونکہ چین ایک سپر پاور ہے لہٰذا مجھے سونے کی مزید خریداری کی توقع ہے۔”
واضح رہے کہ اس ہفتے واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لئے پراعتماد ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، چینی حکام ایک وسیع تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے سے گریزاں ہیں۔
