امریکی سفارت کاروں کو روس کے ایک ممنوعہ علاقے میں سفر کرتے ہوئے ٹرین سے اتار دیا گیا ہے ، جس میں روسی بحریہ کے لئے اہم فوجی سائٹیں موجود ہیں۔
ماسکو نے تصدیق کی کہ وہ سفارت کارسرکاری دورے پر تھے ، لیکن غلطی سے ممنوعہ جگہ پر چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ امریکی پیر کے روز شمالی قصبے نینوکا سے سیوروڈوِنسک جا رہے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ سفارت کاروں میں امریکی بحریہ کے ایک حاضر سروس اور دو دیگر فوجی بھی شامل ہیں۔ چونکہ ان پر سنسنی پھیلانے کے لیے جاسوسی کا الزام لگ سکتا تھا ، لہٰذا امریکی سفارتخانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کردی کہ عملہ کسی اصول کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ امریکی مشن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گروپ روسی وزارت دفاع کے کے ایما پرسرکاری دورے پر تھا