جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

دنیا بھر میں اسرائیل کے سو سے زائد سفارت خانے بدستور بند

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک انوکھا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

اصل کہانی یہ ہے کہ دنیا کے درجنوں ممالک میں سو سے زائد اسرائیلی سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کا عملہ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کیے ہوئے ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ہڑتال کا اعلان تیس ستمبر بروز بدھ کیا تھا۔

یہ ہڑتال دراصل اسرائیل کی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کے مابین تنازعے کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ”اسرائیلی وزارت خزانہ نے وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے ساتھ طویل مدت سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ہمیں آج تیس اکتوبر کے روز سے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتی مشن بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ قونصلر خدمات پیش نہیں کی جائیں گی اور سفارتی مشنوں کی حدود میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی”۔

اس اعلان کے بعد امریکہ اور جرمنی سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا اور کئی عمارتوں کے باہر ‘ہڑتال‘ کے نوٹس کے آویزاں کر دیے گئے۔

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان ایلاد اشٹرومائیر نے لکھا، ”ہم ہڑتال پر ہیں! ۔۔۔ اسرائیلی سفارت کار ہمہ وقت اسرائیل کی طاقت بڑھانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے وزارت خزانہ کے فیصلے نے ہمیں مذکورہ اقدام پر مجبور کر دیا ہے۔‘‘ جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی کم و بیش انہی الفاظ میں سفارت خانے کی بندش اور ہڑتال کی وضاحت کرتے ہوئے ‘وزارت خزانہ کے یک طرفہ فیصلے‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three + twelve =

Contact Us