جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ کا لاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ کے متعلق معلومات دینے پر بڑے انعام کا اعلان

امریکہ کی جانب سےلاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے متعلق معلومات دینے پر 20 ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ کی گمشدگی میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔

یاد رہے 2007 میں ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ رابرٹ لونسن سن جنوبی ایران کے جزیرہ کیش کے سفر کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعض امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ رابرٹ لونسن کو ایران کےسیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ کیش سے گرفتار کرلیا ہے۔تاہم ایرانی حکام نے اس الزام کو مستردکرتے ہئے کہا تھا کہ انہیں ایف بی آئی کے مذکورہ ایجنٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2012 میں بھی ایف بی آئی نے لیونسن کی بحفاظت واپسی کے لیے معلومات کی فراہمی پر دس لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین برس میں امریکی حکومت کو ان کے زندہ ہونے کی کوئی نشانی نہیں ملی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 + 7 =

Contact Us