غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو ہی روز پہلے حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔
لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے راکٹوں کے ذریعے بیت لاہیا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔
یہ عمارت غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال ہے اورحماس کی حکومت کے دوران یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔
