Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے ۔ امریکہ

بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہیاگیا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

بیان کے مطابق “کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور معذوریوں کا سبب بن رہا ہے”۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے … اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد پر زور دیتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (او پی سی ڈبلیو ) کو سپورٹ کرتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن ارٹاگوس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ “افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں ایسی جگہیں ہیں جہاں بنا کسی سرزنش کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے”۔

بیان کے مطابق “شام کے 2013 میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت کے بعد سے بشار الاسد کی جانب سے ہر سال کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ نے کچھ عرصہ قبل اس بات کے شواہد پیش کیے تھے کہ بشار حکومت نے الغوطہ کے علاقے میں مئی 2019 میں کلورین گیس اور اگست 2013 میں سیرین گیس کا بطور ہتھیار استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔ بشار الاسد ایسے مظالم کا ذمے دار ہے جن کا کوئی شمار نہیں۔ ان میں بعض کارروائیاں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے”

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روک دے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 12 =

Contact Us