Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی نیوی اہلکار کی فائرنگ، دو ہلاک، بھارتی ایئر چیف بچ گئے

امریکی ریاست ہوائی کے بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی ایئر چیف محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔حملے میں محکمہ دفاع کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے

امریکی حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب حملے میں محفوظ رہے۔ بھارتی ایئرچیف پیسیفیک ایئرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − fourteen =

Contact Us