Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ میں اوبر کو 2 سال میں جنسی زیادتی کی 6 ہزار شکایات موصول ہوئیں

امریکہ میں سفر کی آن لائن سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اوبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں انہیں صرف امریکہ میں جنسی زیادتی کے 6 ہزار واقعات کی شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق  ان میں سے 3 ہزار سے زائد واقعات 2018 میں پیش آئے جب کہ 2017 میں 2 ہزار 936 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

حفاظتی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے والی کپمنی کی جانب سے شائع کی جانے والی پہلی رپورٹ کے مطابق 2017 اور 2018 کے دوران امریکہ میں لی گئی 2 ارب 30 کروڑ سواریوں میں جنسی زیادتی کے 5 ہزار 981 واقعات پیش آئے جو ڈرائیور اور مسافر دونوں کی جانب سے تھے۔ دوسری رپورٹ کے مطاابق  سال 2018 میں ایک ارب 30 سواریاں لی گئیں، سال 2017 میں کل سواریوں کی تعداد 1 ارب تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اوبر کو اپنی سیفٹی پالیسی کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے اور حال ہی میں کمپنی کو لندن میں اپنے لائسنس سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حفاظتی پالیسی میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہر 2 سال بعد یہ رپورٹ جاری کیا کرے گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − five =

Contact Us