Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مقبوضہ کشمیرمیں 125 روز سے سخت کرفیو، معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو 4 ماہ سے زائدعرصہ ہو چکا ہے اوراس دوران وادی میں لاک ڈاؤن کے سبب معیشت کو  15ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی بربریت کے خلاف بڈگام، گاندربل، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ،کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کواحتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز طاقت کا استعمال کر رہی ہیں  جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔125 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔

ان سب کے علاوہ انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی تاحال بند ہے جب کہ حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 4 ماہ سے زائد کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلسل 18ویں ہفتے جمعہ کی نماز پر بھی پابندی برقرار  رہی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seven − five =

Contact Us