غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا اور لاوا بہنے لگا جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کو طوفانی بارشوں کے بعد اس وقت سیلابی صورت حال کا بھی سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں آتش فشاں پھٹنے کے وقت 100 سیاح قریب موجود تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حکام کی جانب سے حادثے میں مزید ہلاکتوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹنے اور پُل بہنے سے ایک ہزار سیاح جزیرے پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے
