Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران نے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا

ایران نے تہران میں حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن ایران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں کیا گیا کہ بلیک باکس کو ’ڈی کوڈ‘ کرنے کے لیے کس ملک کو دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ آج صبح تہران کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔ جہاز میں 82 ایرانی، 63 کنیڈین، سویڈن کے دس، افغانستان کے چار، برطانیہ اور جرمنی کے تین تین شہری جبکہ جہاز کے عملے سمیت گیارہ یوکرینی سوارتھے۔ طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔ یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا تھا۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا جملہ ہٹا دیا گیا جبکہ یوکرین کے سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی بیان سرکاری نہیں تھا۔ یوکرین کے وزیراعظم نے 9 جنوری سے ایران کے لیے پروازوں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen − four =

Contact Us