Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کشمیر کو آزاد کرو‘ لاک ڈاؤن پر الہان عمر مودی سرکار پر برس پڑیں

بھارتی مقبوضہ وادی کشمیرمیں جاری مظالم اور مسلسل لاک ڈاؤن پر رکن امریکی ایوان نمائندگان الہان عمر بھی برس پڑیں۔ کشمیر میں بھارتی جبرواستحصال کی ناگفتہ بہ صورت حال پر رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے ٹویٹ کیا کہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ جمہوریت کی تاریخ کا سب سے طویل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہے۔ انہوں نے نریندرمودی کےاقدامات کو خوفناک رحجان قراردیتے ہوئے بھارتی شہریوں سے مودی کے مسلم مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کی اپیل کی۔

دوسری طرف کشمیر کو آزاد کرو کی آوازیں نئی دہلی تک پہنچ گئیں، نئی دلی میں طلبہ نے بھی ’’کشمیر کو آزاد‘‘ کرو کے پوسٹر لہرا دیئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں عوام 157 دنوں سے گھروں میں محصور ہیں، خوراک اور ادویات کا بحران سنگین ہو گیا ہے جبکہ قابض فورسز کے مظالم میں کمی نہیں آسکی۔

بھارتی پولیس نے ضلع کشتوار میں گھر گھر تلاشی کے دوران ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے الزام لگایا کہ کمیٹی ممبر دیوی داس مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 + 15 =

Contact Us