امریکی ایوانِ نمائندگان میں آج جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی عسکری کارروائی کا راستہ روکنے کے خلاف ایک قرارداد پر رائے شماری کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک صفحے پر مشتمل اس بیان کے ذریعے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف خود سے فوجی کارروائی کے فیصلے کی صلاحیت محدود بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹس امریکی قانون سازوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے اقدام کو ’اشتعال انگیز اور غیرضروری‘ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ریپبلکن قانون ساز اس قرارداد کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
