Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کوشرمناک شکست۔عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی مہم میں شہریت سے متعلق قانون میں متنازعہ ترامیم پر عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل370 کی منسوخی کو بھی ہندو انتہا پسندوں کی نظر میں حکومت کا ایک اہم کارنامہ اور ووٹ بینک بڑھانے کا اہم ذریعہ سمجھا جا رہا تھا لیکن عوامی رائے نے حکومت کے ان دونوں اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ان انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کُل 70 میں سے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور اس طرح اروند کیجریوال دوسرے مدت کے لیے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو جائیں گے۔ مودی نے اس کامیابی پر عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔ دوسری جانب نتائج کے اعلان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے دعوے کرنے والے رہنماؤں نے بھی شکست تسلیم کرلی ہے۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے 5 مسلمان امیدوار بھی میدان مارچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ’انقلاب زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 + sixteen =

Contact Us