Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسپیس ایکس کا ڈریگن کارگو شپ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ری سپلائی مشن پر روانہ ہوگیا۔

اسپیس ایکس فیلکن 9 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کانورال کے ائیرفورس اسٹیشن پر قائم اسپیس لانچ کمپلیکس 40 سے خلاء میں بھیجا گیا۔ اس اسپیس کرافٹ میں خلائی اسٹیشن کے لیے سائنسی تجربوں کی چیزیں اور دیگر سامان سمیت تقریباً 1977 کلوگرام سپلائی بھیجی گئی ہے

امریکی خلائی ادارے ناسا کےمطابق اسپیس ایکس مدار میں پہنچ گیا ہے اور 9 مارچ کی صبح انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ جائے گا۔ ناسا کے مطابق اسپیس اسٹیشن پہنچنے پر کارگو ایکس فیلکن 9 سے خلانورد جیسیکا میئر خودکار نظام کے ذریعے سپلائی وصول کریں گی۔

واضح رہے کہ یہ اسپیس کرافٹ ایک ماہ تک خلاء میں رہے گا اور اسپیس سٹیشن سے 1600 کلوگرام سے زائد کارگو کا سامان واپس زمین پر بھی لائے گا جو کہ زمینی موسمی حالات اور سائنسی تحقیقات کے مکمل ہونے پر منحصر ہے۔اس کے علاوہ ڈریگن اسپیس کرافٹ زمین پر واپسی پر کچھ ہارڈویئرز اور متعدد سائنسی تجربوں کےنتائج بھی لے کر آئے گا۔

خیال رہے کہ ڈریگن اسپیس کرافٹ کی لانچنگ ناساکے کمرشل ری سپلائی سروس پروگرام کاحصہ ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen − 8 =

Contact Us