Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امريکہ اگر واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندياں ہٹائے ۔ ايرانی صدرحسن روحانی

ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امريکہ واقعی کورونا وائرس سے نمٹنے ميں ايران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو اسے پابندياں ختم کر دينی چاہييں۔ پير کو اپنے بيان ميں روحانی نے يہ بھی کہا کہ تہران حکومت ایران امريکہ کی جانب سے انسانی بنيادوں پر امداد کی پیشکش تسليم کرنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتی۔ یاد رہے کہ ايک روز قبل ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے بھی ايسی ہی تقرير ميں امريکہ کی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔ ايران مشرق وسطی کے خطے ميں کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کيسز کی تعداد اکيس ہزار سے متجاوز ہے۔اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ايران ميں کووڈ انيس کے مريضوں کی تعداد 20,610 ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈيڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مدد کے پيشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے ليے اس وقت خود امريکہ کو کئی اہم ساز و سامان و ادويات کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھايا، ”کيا ہو گا اگر امريکہ نے ہميں کوئی ايسی دوا بھيجی، جو وائرس کو ايران ميں مستقل بنيادوں پر رکھنے ميں مددگار ثابت ہو؟‘‘

اپنی تقرير ميں ايرانی سپريم ليڈر نے چین کے اس نظریے کا اظہار کیا جس کے مطابق نيا کورونا وائرس امريکہ ميں کسی ليبارٹری ميں تيار کيا گيا۔ واضح رہے کہ چينی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی ماہ اپنی ايک ٹوئيٹ ميں يہ الزام عائد کيا تھا کہ يہ وائرس امريکی فوجی ووہان لائے تھے ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × 4 =

Contact Us