لندن میں بزنس سیکرٹری الوک شرما اور اسٹیون پووس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری لوگوں اور اداروں کی مدد کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔
بزنس سیکرٹری نے کہا کہ ورکرز 2 برس تک چھٹیاں مؤخر کرسکتے ہیں، اس طرح ان کی چھٹیاں ضائع نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لوکل اتھارٹیز کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے گرانٹ ملنا شروع ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت دیوالیہ قرار دینے کے نظام میں تبدیلی لائے گی تاکہ ادارے بزنس جاری رکھ سکیں۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر مارکیٹ میں جلد لانے کےلئے حکومت سرخ فیتے میں کمی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر 20 ہزار سے کم لوگ ہلاک ہوئے تو ہم سمجھیں گے ہماری محنت ضائع نہیں گئی۔
الوک شرما نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن میں مرض کی معمولی علامات ہیں جو ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں اور وہ حکومت کی قیادت کررہے ہیں۔
