Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کرونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوں گی : بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں۔ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی پھوٹ سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کے لئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا پھربطور ہتھیار استعمال کی جائے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کے لئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کے لئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کے لئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen − 13 =

Contact Us