Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

لاشوں کےلیے بیگ ہیں تو کورونا پر سیاست کریں، ڈبلیو ایچ او چیف کا ٹرمپ کو کرارا جواب

کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر عالمی ادارہ صحت پر شدید تنقید کی تھی اور ادارے کے فنڈز میں کٹوتی کا عندیہ دیا تھا جس پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس ایڈھانم گیبریوس نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنے رد عمل میں ادارے کے مؤقف کا دفاع کیا۔

جنیوا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا وائرس کو سیاست زدہ نہ کریں، یہ آپ کے قومی سطح کے اختلافات سے مزید پھیلے گا اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ پھیلےاور اگر آپ کے پاس مزید لاشیں رکھنے کے لیے بیگ ہیں تو سیاست کریں اوراگر آپ مزید لاشیں نہیں دیکھنا چاہتے تو وائرس کو سیاست زدہ کرنے سے باز رہیں۔ میرا ایک مختصر پیغام ہےکہ براہ کرم کووڈ سیاست کو قرنطینہ کردیں، آپ کا قومی اتحاد اس خطرناک وائرس کو شکست دینے کے لیے بہت اہم ہوگا۔

ڈاکٹر ٹیڈورس کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ کرسکتے تھے وہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جانیں بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں لہٰذا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے۔ ڈبلیو ایچ او کسی بھی ایکشن کی تشخیص بعد کام کرتی ہے۔عالمی ادارہ صحت اس وبا سے سبق سیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور  88 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × two =

Contact Us