بینک آف انگلینڈ کے سربراہ مارک کارنی نے اپنے ساتھی مرکزی بینکروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی ایک کرنسی کا تسلط ختم کرنے اورکثیرالجہتی نظام قائم کرنے کے لئے فیس بک کی لبرا جیسی ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ عالمی ریزرو کرنسی کی حیثیت سے امریکی ڈالر کے دن گنے جا چکےہیں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “لبرا ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے خارجی مسائل کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورآنے والے دور کی عالمی ریزرو کرنسی کی اہمیت کم نہیں ہونے دے گی”۔اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں جو بھی نظام اس کی جگہ لے اسے اپنانے کےلیے مغربی سینٹرل بینک تیار ہوں۔
