یہ لندن کیسا لندن ہے
تین بادشاہ آپس میں بہت گہرے دوست تھے وہ سال کا کچھ وقت اکٹھے گزارا کرتے تھے ایک دفعہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگلی بار ملنے سے پہلے وہ اپنی اپنی ریاست کو خوبصورت بنائیں گے اور پھر فیصلہ ہوگا کہ کس کی ریاست زیادہ خوبصورت ہے ان تینوں دوستوں نے اپنی اپنی ریاست کو خوبصورت بنانے کے لئے سارا سال سخت محنت کی اور جب ملاقات کا وقت آیا تو تینوں ممالک کے بادشاہوں نےمنصفین کا انتخاب کیا اور ان کو اپنے ساتھ تینوں ریاستوں کا دورہ کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ اس بات کا فیصلہ کرسکیں کہ کس بادشاہ کی ریاست زیادہ خوبصورت ہے سب سے پہلے جس ریاست کا دورہ کیا گیا اس کی تمام عمارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں میں سجایا گیا تھا ان عمارتوں کی تزئین و آرائش بھی عمدہ انداز میں کروائی گئی تھی پورے علاقے میں کوئی بھی ایسی عمارت نہ تھی جو ٹوٹی پھوٹی اور بدنما ہو جج حضرات بہت متاثر ہوئے کیونکہ عمارتیں بہت خوبصورت تھی...