روسی وزارت توانائی نے گھریلو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار میں ایک سال میں اپنی موجودہ سالانہ پیداوار 30 ملین ٹن سےبڑھ کر 140 ملین ٹن تک کی پیش گوئی کی ہے۔
مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) میں روسی وزیر توانائی الیگژنڈر نوواک نے کہا ، کہ”اگر ہم دستیاب صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہیں تو موجودہ مقدار میں 30 ملین ٹن ایل این جی کی پیداوار سے 120-140 ملین ٹن [ہر سال] کی سطح تک ترقی کرسکتے ہیں۔” جمعرات کوبات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس اضافے سے روس کا[ایل این جی] عالمی مارکیٹ پر 15 سے 20 فیصد تک قبضہ ہو سکتا ہے
