روسی وزارت زراعت کے مطابق ، چین کو برآمد ہونے والے روسی سویابین کا حجم 2024 تک کم از کم 600 ملین ڈالر ہو گا۔
روس کے مشرق بعید سے تعلق رکھنے والےنائب وزیر زراعت سرگی لیویتین نے ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویابین اور اس سے بنی اشیا روس کے مشرق بعید کے علاقوں کی دوسری سب سے بڑی زرعی برآمد ہے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران ، یہ برآمدات دوگنا ہوئیں اور مشرق بعید سے برآمد ہونے والی کل برآمدات کا 6.5 فیصد حصہ رہیں۔ ایسا امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعہ کی وجہ سے چینی مارکیٹ کی جانب سےسویا بین کی طلب میں نمایاں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے
