جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

زیلنسکی کی متضاد بیانی ۔ کہا کہ ٹرمپ نے فون کال میں انہیں’ بلیک میل نہیں کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے حوالے سے  اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق فلوریڈا سے 2 غیر ملکی تاجر گرفتار کیے گئے ہیں جن پر امریکی انتخابی مہم کے اخراجات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں گرفتار افراد نے اوباما دور میں نائب صدر رہنے والے جوبائیڈن کے کیس میں امریکی صدر کے وکیل روڈی گیولیانی اور یوکرینی پراسیکیوٹرز کی ملاقات کرانے میں معاونت کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  الزام ہے کہ انہوں نے  2020 میں اپنے ممکنہ صدارتی حریف جوبائیڈن  کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرین پر دباؤ ڈالا اور بصورت دیگر  یوکرین کی فوجی امداد روکنے کی بھی دھمکی دی۔

سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے  ہنٹر بائیڈن یوکرین میں توانائی کے شعبے سے منسلک ہیں اور ٹرمپ چاہتے تھے کہ تحقیقات شروع کرواکر آئندہ الیکشن میں اُن کے ممکنہ حریف کو کمزور کیا جاسکے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی مخالفین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کےلئے دوسرے ملک پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کررکھی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی تین رکنی کمیٹی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پر تحقیقات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بھی ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی مخالفت کی جا رہی تھی لیکن ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی کو ایک یا زائد ٹیلی فون کالز کے انکشاف کے بعد ڈیموکریٹ قیادت  اس معاملے پر متفق ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی آگے بڑھتی ہے اور امریکی ایوان نمائندگان جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے ان کے خلاف ووٹ دیتی ہے تو ایسی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے تیسرے صدر ہوں گے جن کے خلاف مواخذے کی کارروائی ہو گی۔

امریکا کی تاریخ میں آج تک صرف دو صدور کا مواخذہ ہوا ہے، مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے صدر اینڈریو جانسن تھے جنہیں 1868 میں اپنے خلاف تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ 1998 میں بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔ سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن جماعت اکثریت میں ہے اور ٹرمپ کی صدارت کے دفاع کےلئے ان کی جماعت مضبوط پوزیشن میں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ تاحال افشا ہونے والی ٹیلی فون کالز کی تفصیلات کانگریس میں پیش کرنے کو مسترد کر رہی ہے  جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحریک کو کچرا قرار دیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 + four =

Contact Us