Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی: خبر ایجنسی

ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار  کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر  19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔

جبکہ ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔

ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔’

ادرھرایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔

دنیا بھر میں اب تک 26 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 2 ہزار 592 ہلاکتیں چین میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا کے علاوہ افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، ترکی، افغانستان اور ارمینیا نے ایران سے ملحقہ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eleven − four =

Contact Us