Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیل کی دمشق اور غزہ پر شدید بمباری

اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے افراد کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد جوابی طور پرکی گئی اور اس فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے گئے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دمشق میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شدید بمباری کی گئی جب کہ شام میں کام کرنے والے انسانی حقوق آبزرویٹر گروپ کا کہنا ہےکہ بمباری دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب کی گئی۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادرے کے مطابق اسرائیلی حملے پر دمشق میں اینٹی ائیرڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے گرادیے گئے جس سے ائیرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty + 19 =

Contact Us