کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں کسادبازاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاور یہ وائرس عالمی سطح پربھی معاشی بحران کا سبب ہو سکتا ہے ۔ جرمن ماہر اقتصادیات اور انسٹیٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کے سربراہ کلینز فوئسٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی تجارت اور مالیاتی منصوبے مندی کا شکار ہیں جس کا اثر جرمن معیشت پر براہ راست پڑ رہا ہے۔کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی یہ صورت حال جرمنی میں کسادبازاری کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ منگل کے روز جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درست اقدامات کیے، مگر اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
